سرسی ،2؍ فرروی (ایس او نیوز) سرسی تعلقہ میں واقع منڈیمنے کے رہنے گنپتی رماکانت ہیگڈے آئی سی اے آئی کے تحت منعقد ہونے والے چارٹرڈ اکاونٹنٹ (سی اے) کے امتحان میں قومی سطح پر 19واں رینک حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی درج کی ہے۔
ضلع شمالی کینرا کے لئے قابل رشک کامیابی درج کرنے والے گنپتی ہیگڈے کی ابتدائی تعلیم سرکاری ہائیر پرائمری اسکول میں ہوئی تھی۔ شاردمبا ہائی اسکول میں ثانوی تعلیم کے بعد جنوبی کینرا کے ستیہ سائی بابا تعلیمی ادارے میں پی یو کے دوران ریاستی رینک حاصل کیا تھا۔ اڈپی کے پورن پرجنیا کالج سے بی کام کی ڈگری حاصل کی۔ اور اب سی اے کے امتحان میں امتیازی کامیابی درج کی ہے۔
اسی طرح سرسی شاردمبا انگلش میڈیم اسکول کے ایک اور سابقہ طالب علم ورون وینکٹ رمنا ہیگڈے نے بھی امسال سی اے کا امتحان پاس کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ سرسی تعلقہ کے پروین ہیگڈے اور سداپور تعلقہ کے گنیش ہیگڈے نے بھی سی اے کا امتحان پاس کیا ہے۔